آمدن سے زائد اثاثہ جات: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا
خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

احتساب عدالت میں قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) کے حکام نے سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو پیش کیا اور عدالت سے درخواست کی کہ خورشید شاہ کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے زائد ہیں۔ یہ اثاثہ جات انہوں نے کیسے بنائے، اس ضمن میں تفتیش کے لیے ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے رہنماپیپلزپارٹی خورشید شاہ کوحراست میں لے لیا

نیب حکام نے عدالت سے درخواست کی کہ خورشید شاہ کا کم از کم ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش کی جاسکے۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سکھر لے جانے کے لیے ہمیں 7 روزہ ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے طرفین کے دلائل سننے اور سوال و جواب کے بعد  راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے  فیصلہ سنایا کہ خورشید شاہ کو دو روز کے اندر اندر سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنے سینئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری پر بھرپور احتجاج کا لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ آج پی پی ایگزیکٹو کمیٹی میں آئندہ کا مجموعی سیاسی لائحہ عمل بھی طے کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سابق اپوزیشن لیڈر اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کیا ہے، ہم نیب کو بلا وجہ  کالا قانون قرار نہیں دیتے  بلکہ نیب سے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف روزِ اوّل سے واضح ہے کہ حکومت اسے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: خورشید شاہ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے بھرپور احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری

Related Posts