قصورواقعے پر پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے زیادتی کے مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا،ان کاکہناتھاکہ ریاست مدینہ کوچلانے کاوقت آپہنچا ہے۔
پنجاب کے ضلع قصورمیں 3بچوں کی لاشیں ملنے کے بعدپورےملک میں سوگواری کی فضاقائم ہے ،بچوں کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیاتھا ۔
سابق اسٹارکرکٹرشاہدخان آفریدی کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کو چلانا شروع کریں۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟
اب @ImranKhanPTIمدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا#Kasur
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 18, 2019
شاہد آفریدی نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزقصور میں 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے ایک بچے کی شناخت محمدفیضان کے نام سے ہوئی تھی جبکہ 2بچوں کی لاشیں مسخ ہونےکی وجہ سےناقابل شناخت تھی ،محمدفیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔