راولپنڈی: عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو چین نے 313 اشیاء پر ٹیرف کی چھوٹ دی ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان (ایکسپورٹرز) کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔
چین کے سفیر یاؤ جنگ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ کی تعمیر اور توانائی منصوبے سی پیک کے پہلے ہی مرحلے میں مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے نجی شعبے کے لیے سیمنٹ اور تعمیرات کے شعبے میں بہترین مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاخدشہ،مہنگائی کاطوفان آنےکاامکان
چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تجارتی روابط کو فروغ دیں اور تجارت کے میدان میں اپنے ملک کو آگے لے کر جائیں۔
یاؤ جنگ نے چین کی طرف سے مکمل تعاون اور رہنمائی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی تجارتی امور میں جس بھی رہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہے، چینی ماہرین فراہم کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں چینی سفیر نے کہا کہ چین پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ دو طرفہ اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین نےسعودی تیل تنصیبات پرحملےکےبعدپیداشدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکااورایران کوصورتحال سےنمٹنےکےلیےتحمل سےکام لیناہوگا۔
سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پرحملےکےبعدایران سےمتعلق امریکی بیانات پر چین نےامریکااورایران سےکہا کہ صورتحال سے نمٹنے کےلیےانہیں احتیاط سےکام لیناپڑےگا، جامع تحقیقات کے بغیر کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی تیل تنصیبات پرحملہ،چین کاامریکااورایران کوتحمل سےکام لینےکامشورہ