12 سال بعد پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کا فیملی اسٹیشن بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

12 سال بعد پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کا فیملی اسٹیشن بن گیا
12 سال بعد پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کا فیملی اسٹیشن بن گیا

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ نے پاکستان کی سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 12 سال کی طویل مدت کے بعد وفاقی دارالحکومت کو اپنا فیملی اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔  اقوامِ متحدہ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی افراد اب اپنے فیملی ممبران کو اسلام آباد لاسکیں گے۔

اقوامِ متحدہ کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر داخلہ سے بات چیت کے دوران  وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نماز جنازہ میں شرکت، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوپیرول پررہائی مل گئی

 وزیر داخلہ نے اقوامِ متحدہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ سے ہمیشہ سے تعاون کرتا آیا ہے اور ہم آئندہ بھی اقوام متحدہ نمائندگان کی زندگیوں کی حفاظت کو مقدم رکھیں گے۔

بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ اس وقت وزارتِ داخلہ غیر ملکی حکام کے این او سی حاصل کرنے کی پالیسی کو نرم بنانے پر غور کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کرے، اس ضمن میں سیکورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 12 سال قبل اقوامِ متحدہ کا فیملی اسٹیشن تھا، لیکن 2008ء میں میریٹ ہوٹل حملے کے باعث اقوامِ متحدہ حکام کو سیکورٹی خدشات لاحق ہوئے، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے یہ اعزاز واپس لے لیا تھا، تاہم اب ایک بار پھر اسلام آباد اقوامِ متحدہ کا فیملی اسٹیشن قرار دے دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خٹک کہہ چکے ہیں  کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو بے نقاب کریں گے اور بھارت کا مکروہ دُنیا کے سامنے لائیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ستر سال میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ملکی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بین الاقوامی فورم میں بے نقاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کی برصغیر پر جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو بے نقاب کریں گے۔ وزیر دفاع

Related Posts