شہرِ قائد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی

کراچی:شہر قائد میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے منشیات، اسلحہ اور مختلف چوری اور ڈاکے کی وارداتوں کے دوران چھینا گیا سامان برآمد کر لیا ہے۔

سندھ رینجرز کے مطابق سجاد خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر قتل کا الزام ہے جبکہ کراچی کے علاقوں سعید آباد، گلشن اقبال اور سعید آباد سے مختلف جرائم میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سالہ بیٹی کو اسکول نہ جانے پر قتل کرنے والا سنگدل باپ قبرستان سے فرار

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کردہ ملزمان شہر قائد میں چھینا جھپٹی، چوری ، ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائمز سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ گرفتار کردہ ملزمان میں عارف، محمد طارق، سمیر اور نوید عباس کے علاوہ باب الاسلام عرف ٹن ٹن بھی شامل ہیں۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں ضلع ملیر کے عارف عرف ملان اور واجد علی عرف سنی بھی شامل ہیں جن سے اسلحہ، منشیات اور چوری کیا گیا مختلف قسم کا سامان برآمد ہوا ہے جبکہ رینجرز کے مطابق ان افراد پر منشیات فروشی کا سنگین الزام ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پولیس نے  بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کو پکڑنے کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی مکان پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا  جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہر میں   بدفعلی کرنے والے گروہ کا انکشاف کئی روز قبل ہوا جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم  نے اٹھائیس سالہ شخص کو گرفتار کیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد میں بچوں سے بدفعلی کے الزام میں ایک شخص گرفتار، چار ملزمان فرار

Related Posts