کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا،کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن رمضان کی رویت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
رمضان کے چاند نظر آنے کے حوالے سے شواہد اکٹھا کرنے کے لئے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے اپنے ہیڈکوارٹر زمیں ہوں گے۔
اس سے قبل بدھ کے روز سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایک عہدیدار کو بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر طارق مسعود کو کمیٹی میں تکنیکی ماہر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:رمضان میں عوام گھروں میں رہ کر تراویح میں شریک ہوسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان