وزیرِ اعظم عمران خان احساس ٹیلیتھون کی نشریات میں آج شریک ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان احساس ٹیلیتھون کی لائیو ٹرانسمیشن میں آج شریک ہوں گے
وزیرِ اعظم عمران خان احساس ٹیلیتھون کی لائیو ٹرانسمیشن میں آج شریک ہوں گے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان احساس لائیو ٹیلیتھون ٹرانسمیشن میں آج شریک ہوں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِ اعظم سب سے بڑی لائیو ٹیلیتھون میں شریک ہوں گے جو آج شام 4 بجے نجی و سرکاری نیوز چینلز پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان دیہاڑی دار مزدوری پیشہ افراد، مستحق خاندانوں اور لاک ڈاؤن سے متاثر بے روزگار عوام کی امداد کیلئے مخیّر حضرات سے تعاون کی اپیل کریں گے۔

ٹیلیتھون ٹرانسمیشن اس سے قبل بھی منعقد کی گئی تھی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان شریک ہوئے اور مخیّر حضرات کے تعاون سے مستحقین کی امداد کیلئے رقم جمع کی گئی۔

لائیو ٹرانسمیشن سے جمع ہونے والی امداد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور طبی عملے کی حفاظتی کٹس اور مستحقین کی مالی مدد کیلئے استعمال ہوگی جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث عوام الناس مشکلات کا شکارہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ عزم و ہمت اور جرات و استقامت سے کیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ روز وزیرِ اعظم  سے سینٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی جس کے دوران  کورونا ریلیف فنڈ کیلئے آج کی  ٹیلی تھون نشریات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں:  قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت سے کیا ہے۔وزیرِ اعظم 

Related Posts