رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس کے دوران مہنگائی آسمان پر پہنچ جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے گیلپ سروے کے نتائج شائع کردئیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرآن لائن سروے گیلپ پاکستان نے رمضان کی آمد سے قبل سروے کے نتائج شائع کرتے ہوئے بتایا کہ ہر 5 میں سے 2 پاکستانی رمضان اور مہنگائی کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں۔
آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے کے مطابق 44 فیصد یعنی ہر 5 میں سے 2 پاکستانی یہ یقین رکھتے ہیں کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں موجودہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی بڑھ جائیں گی۔
سروے کے نتائج کے مطابق 23 فیصد پاکستانیوں کا یقین ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوگی جبکہ 33 فیصد پاکستانیوں کے مطابق رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتیں دیگر مہینوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ قابو میں رہیں گی۔
Over 2 in 5 (44%) Pakistanis believe that the prices of items of daily use have increased in the months of #Ramadan, compared to previous years.
Access full report at: https://t.co/7PpI2d0mQ3 and keep watching this space for more interesting Ramadan statistics.#Ramadan2020 pic.twitter.com/MhGlCtnfsm
— Gallup Pakistan (@GallupPak) April 22, 2020