اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں اور دوسری جانب پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کیاجارہا ہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ شہباز شریف سماجی فاصلوں پر اصرار کرنے کے باوجود سینکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔
ن لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں،سماجی فاصلوں پر اصرار ہے۔دوسری جانب سینکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 22, 2020
وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی مختلف ہیں۔مسلم لیگ (ن) کا مؤقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ ن لیگ والے عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔
"ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی محتلف ہیں"۔ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 22, 2020
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے۔مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بےتاب ہیں۔اجلاس بلانا سپیکر کا استحقاق ہے۔حکومت کو اعتراض نہیں۔لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔
اپوزیشن کی منطق نرالی ہے،مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بےتاب ہیں۔اجلاس بلانا سپیکر کا استحقاق ہے۔حکومت کو اعتراض نہیں۔لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے مؤقف کو جاہلانہ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شاہد خاقان عباسی کے متعلق ایک خبر شیئر کی جس میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پارلیمان کے اجلاس میں اگر کوئی کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے شاہد خاقان کے مؤقف کو جاہلانہ قرار دے دیا