ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ممکنہ امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرئس کاکہنا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں، ہم کشمیرکی صورتحال دیکھ رہےہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ایک اور ڈیمو کریٹک امیدوار بیٹواوروک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مسئلہ حل کرنے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی ڈيموکريٹک رہنما طاہرجاوید اور نعمان حسين نے امریکی صدارتی امیدوار بیٹو اوروک کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ طاہرجاوید نے بیٹو اوروک کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
بیٹو اوروک نے مقبوضہ وادی کی سنگين صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ٹیکساس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاملا ہیرئس کاکہناتھا کہ امریکی اقدارکے مطابق انسانی حقوق کے امور پر توجہ دی جانی چاہیے اور جہاں ضروری ہو وہاں مداخلت بھی کی جائے۔ انہوں نےکہا کہ وہ صدر بنیں تو اِنہی اقدار پر عمل کریں گی۔
ڈیموکریٹ لیڈرکملا ہیرس کا کہنا تھا کہ صدرڈونلڈٹرمپ نے وزارت خارجہ کاکردارکم کیاہے، جس کا نتیجہ یہ ہےکہ امریکا کا کوئی پاکستانی سفیر ہے ہی نہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدارت کے ايک اور امیدوار اور سابق نائب صدر جُو بائیڈن نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کے حل کےلئے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کيا،ان کاکہناتھا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اسے یکسر تبدیل ہونا چاہیے۔