جمہوریت عوام کی حکمرانی کانام ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Usman-Buzdar
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا، وزیراعلیٰ پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکہنا ہے کہ جمہوریت کی آڑمیں کرپشن اورلوٹ مارعوام کے ساتھ ظلم ہے،جمہوریت دراصل عوام کی حکمرانی کانام ہے۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکااپنےپیغام میں کہناتھاتحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پر کامل یقین رکھتی ہے،جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں،  ماضی میں جمہوریت کو ذاتی تجوریاں بھرنے کےلیےاستعمال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار اور کرپشن کرنا عوام کے ساتھ دھوکہ اور ظلم ہے،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ بھارت کےمقبوضہ کشمیرمیں غیرجمہوری اقدامات کی مذمت کرتےہیں،مودی سرکارکشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہے،جمہوری قوتوں کوبھارت کےغیرجمہوری اقدامات پرنوٹس لیناچاہیے۔

Related Posts