گوادر بندرگاہ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے فعال بنادیا ہے، رزاق داؤد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gas problem would continue till next year:Razzaq Dawood

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے لئے فعال بنادیا گیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عبدالرزاق داؤد کاکہنا ہے کہ مجھے آپ کے ساتھ یہ بات بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ گوادر پورٹ کو اے پی ٹی ٹی اے 2010 کے تحت افغان ٹرانزٹ تجارت کے لئے فعال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے کاروباری برادری اور ملک کی شپنگ انڈسٹری کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوتی ہے اور اس سے گوادر میں کاروباری مواقع اور روزگار پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

شوگر ، کھاد اور گندم افغانستان منتقل کی جائے گی، اس سلسلے میں افغانستان کے لئے ڈی اے پی کی 16000 میگا ٹن اور 500000 میگا ٹن گندم کا ڈبلیو ایف پی کارگو آئندہ ماہ پہنچے گاجبکہ چین سے جہاز بھی گوادر میں آف لوڈ ہوں گے۔

اس سے قبل کورونا کی وجہ سے سرحدوں کی بندش کے بعد 10 اپریل کو پاک افغان سرحدوں پر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی تھیں۔

افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن کی سرحد کھول دی تھی۔

مزید پڑھیں:اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔فردوس عاشق اعوان

اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پڑوسی کی حیثیت اور برادرانہ تعلقات کے پیش نظر پاکستان عالمی وبائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اقدام اٹھایاہے۔

قبل ازیں  اتوار کے روز عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ حکومت تمام شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کے لئے ایک اسکیم کو حتمی شکل دے رہی ہے جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts