مثبت اقدامات سے دیرپاامن اوراستحکام آیاہے،آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief decides to visit Karachi to resolve issues

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر ز کوئٹہ کے دورےکےموقع پرآرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن وامان برقراررکھنےکےلیےپاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کے لیے تیار رہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام ایا ہے، پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلبا مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لیے خود کو تیار کریں۔

Related Posts