اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت مظلوموں کے لیے حوصلہ افزاء ہے۔ جنیوا میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لیے آئینہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لیے وہ آئینہ ہے جس میں انسانیت کے خلاف اس کے جرائم دیکھے جاسکتے ہیں۔ عالمی برادری نے بھارت سے بنیادی انسانی حقوق کا جو مطالبہ کیا ہے، اس سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا جمعے کے روز مسئلہ کشمیر پر مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان
جینیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 11, 2019
عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 11, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے 50 سے زائد ممالک کی کشمیریوں کے لیے حمایت کو پاکستان کی کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دُنیا بھارتی جبر اور طاقت کے ظالمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے اور بھارتی غرور و تکبر خاک میں ملنے والا ہے۔
یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔ بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 11, 2019