مسئلہ کشمیرپرعالمی برادری کوفوری اقدامات کی ضرورت ہے،راحیل شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیرپرعالمی برادری کوفوری اقدامات کی ضرورت ہے،راحیل شریف
اسلامی فوجی اتحادکےسربراہ اورسابق آرمی چیف آف پاکستان راحیل شریف کاکہناہےکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسلامی فوجی اتحادکےسربراہ اورسابق آرمی چیف آف پاکستان راحیل شریف کاکہناہےکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

راحیل شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستانی فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، خطے میں استحکام لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

راحیل شریف کاکہناتھا کہ  کشمیری عوام گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی فوج کے کرفیو کے باعث یرغمال ہو کر رہ گئے ہیں اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ اس جانب توجہ دے اور مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے۔

 انہوں نےکہا کہ  جنگ ستمبر کے دوران مسلح افواج کا قومی جذبہ اور بہادری بے مثال تھا، تمام شہدا کو مادر وطن کے لئے اپنی جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔  پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ عزت کے ساتھ کرسکتی ہے۔

سابق آرمی چیف کاکہناتھا کہ  پاکستانی مسلح افواج  نےضرب عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب آپریشن کرکے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا ہے پاکستان کی تینوں مسلح افواج جہاں ملک کی سرحدوں کی حفاطت کو یقینی بنا رہی ہے وہیں پر خطے میں امن قائم رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ  وزیر اعظم عمران خان، بہادر مسلح افواج اور کشمیر کے مقصد کے لئے پاکستانی عوام کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

Related Posts