شہرِ قائد میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی
شہرِ قائد میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی

کراچی: سندھ حکومت نےعاشورہ کے موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور دہشت گردی سے بچاؤ کے لیے شہرِ قائد میں 8 سے 10 محرم الحرام تک مسلسل تین روز کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے عاشورہ کے جلسوں کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں جبکہ خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی حضرات کو ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سیاسی انتقام کے لیے ایف آئی اے کواستعمال کیا،مریم اورنگزیب

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے 9اور10 محرم الحرام کے دوران کراچی میں موبائل سروس بندرکھنے کی سفارش کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کےپیش نظرچند مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کرتےہوئےکہاگیا ہے کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل سروس معطل رکھی جائے جبکہ  سیکریٹری داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ، پی ٹی اے کو سفارش سے آگاہ کرتے ہوئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سروس معطلی کےلئے علاقوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔

 سندھ حکومت کی جانب سے 9،8 اور 10 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔  جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جائے گا جبکہ سی سی ٹی وی اور فضائی نگرانی کے ذریعے بھی جلوس کی مانیٹرینگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی کراچی میں9 اور 10 محرم کوموبائل سروس بندرکھنے کی سفارش

Related Posts