جموں و کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، اشیائے ضرورت کی شدید قلت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جموں و کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، اشیائے ضرورت کی شدید قلت
جموں و کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، اشیائے ضرورت کی شدید قلت

سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو پینتیسویں روز بھی بدستور جاری ہے جس کے باعث کشمیری عوام کو اشیائے ضرورت کی شدید قلت کا سامنا ہے اور گھروں میں فاقے شروع ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی سمیت مواصلات کا نظام مکمل طور پر معطل ہے جبکہ ٹیلی فون اور ذرائع ابلاغ پر لگائی گئی  سخت پابندی بدستور جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اور طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا

کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارتی مظالم کی نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ ہندواڑہ میں بھارتی فوج کے زیر حراست ایک نوجوان کو بھی شہید کردیا گیا جبکہ خوراک، ، ایندھن اور ادویات عوام کی پہنچ سے دور کر دئیے گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ ہتھکنڈوں کے باوجود جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہیں، تاہم مواصلاتی نظام کی معطلی اور ذرائع آمدورفت پر پابندیوں کے باعث زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ  بھارتی میڈیا 2 پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دے رہا ہے جو  21 اگست کوغلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرگئے تھے۔بھارتی فوج اور میڈیا نے لائن آف کنٹرول پر 21 اگست کو 2 عسکریت پسند پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیاتھا، ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ  بھارت کی طرف سے  جھوٹے فلیگ آپریشن کے لیے راہ ہموارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 میجرجنرل آصف غفورکاکہناتھاکہ  21 اگست کو آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد نظیم کھوکھر ولد عارف حسین کھوکھر اور 30 سالہ خلیل احمد کیانی ولد عبدالعزیز کیانی حاجی پیر سیکٹر میں گھاس کی کٹائی کے دوران غلطی سے سرحد عبور کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا2پاکستانیوں کودہشتگردقراردینےکاپروپیگنڈابےنقاب

Related Posts