یوم دفاع کے موقع پرنوجوانوں کاحوصلہ بڑھانے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے جہاں وہ جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اورآرمی چیف شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیردفاع ، چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایاجارہا ہے
واضح رہے کہ کہ آج ملک بھرمیں یوم دفاع ملی جوش وجذبےاورکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے تحت منایاجارہا ہے، یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی تھی جس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں نہ ہی جائیں گی۔
آرمی چیف کاکہناتھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کے لیے آخری گولی، آخری سانس اور آخری سپاہی تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر پاکستان کی شہرگ اور تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آرمی چیف