کراچی:مایہ ناز اداکار عابد علی کی بیٹی راحمہ علی نے کہا ہے کہ سوتیلی ماں رابعہ عابد میرے مرحوم والد کی میت لے کر چلی گئی ہیں اور ہمیں جنازے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
راحمہ علی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سوتیلی والدہ کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر میرے والد کی دوسری بیوی والد کو ہم سے چھین کر لے گئیں اور ہمیں یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کاجنازہ کہاں اور کب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں پہلا باحجاب فیشن شو، ایک اُبھرتی ہوئی مشرقی طرز کی روایت
واضح رہے کہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ناموراداکارعابدعلی67کی عمر میں گزشتہ شب دارفانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی اہلیہ رابعہ نورین نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔لیجنڈ اداکارعابدعلی طویل عرصے سے علیل تھے،انہیں جگرکاعارضہ لاحق تھا۔
عابد علی کاشمارپاکستان کےبڑے اداکاروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’دیار دل‘‘، ’’مہندی‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’صنم‘‘، ’’رخصتی‘‘ اور’’دشت‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے اور فلم اور ٹی وی سمیت ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اداکار عابد علی کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے اوران کی حالات انتہائی تشویشناک تھی۔عابدعلی کی وفات پرشوبز،سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کااظہارکیاجارہا ہے۔
مزید پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارعابدعلی انتقال کرگئے،اہلیہ نے تصدیق کردی