کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے سفارتکاری کے نام پر 2268 شراب کی بوتلیں درآمد کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ شام کے سفارت خانے کے نام پر درآمد کی جانے والی 2268 شراب کی بوتلوں کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔
شامی سفارت خانے سے جب شراب کی بوتلوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی کوئی چیز درآمد کرنے کی کوشش نہیں کی ہے جس پر کسٹمز انٹیلی جنس نے مذکورہ شراب کی بوتلیں فوری طور پر بحقِ سرکار ضبط کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ:خیزی چوک میں 2دھماکے ،ایک شخص جاں بحق،13زخمی
واضح رہے کہ درآمدہ سفارتی سامان کی جانچ پڑتال سفارتی عملے اور وزارتِ خارجہ کے نمائندوں کی موجودگی میں کی جاتی ہے اور اس کی باقاعدہ رپورٹ مرتب کرکے تمام تر تفصیلات وزارتِ خارجہ کو ارسال کی جاتی ہیں۔
حکام کے مطابق سفارت خانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرنے کی آڑ میں بیش قیمت شراب اسمگل کر لی جاتی ہے، تاہم اس کے انسداد کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ شام کے علاوہ الجزائر اور لبنان کے سفارت خانوں کے متعلق بھی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کی کنسائنمنٹ میں بھی شراب موجود ہے۔
دوسری طرف ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال کی شکر گڑھ روڈ پر بجری سے بھرے ہوئے بھاری ڈمپر کے رکشے پر اُلٹ جانے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور سمیت 8 بچے جاں بحق جبکہ 6 بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔مختلف اسکولوں کے بچوں کو لے جانے والا رکشہ حادثے سے بری طرح دب کر پچک گیا جس کے نتیجے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ بعد ازاں زخمی ہونے والی بچیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نارووال میں ڈمپر کے رکشے پر اُلٹنے سے ڈرائیور سمیت 8 بچے جاں بحق، 6 بچیاں شدید زخمی