کوئٹہ:خیزی چوک میں 2دھماکے ،ایک شخص جاں بحق،13زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ:خیزی چوک میں 2دھماکے ،ایک شخص جاں بحق،13زخمی
بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں آدھے گھنٹے کے دوران 2دھماکے ہوئے،جس میں ایک ریسکیواہلکارجاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعددافرادزخمی ہوگئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں آدھے گھنٹے کے دوران 2دھماکے ہوئے،جس میں ایک ریسکیواہلکارجاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعددافرادزخمی ہوگئے۔

کوئٹہ ایک بارپھرلہولہان،شہرکےگنجان علاقے خیزی چوک میں بس اڈے پر  دھماکا ہوا ،دھماکے کی اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسزکے اہلکارجائے  وقوع پر پہنچ گئےاورزخمیوں کواسپتال روانہ کیاگیاکہ اس دوران دوسرادھماکابھی ہوگیاجس میں نجی ٹی وی کےرپورٹراورکیمرہ مین سمیت متعددپولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایئرپورٹ، خروٹ آباد تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سول اور ڈی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Posts