وزیر اعظم بورس جانسن کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک کے بعد ایک ناکامیوں کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doctors were prepared to announce my death: UK premier

لندن:وزیر اعظم بورس جانسن کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک کے بعد ایک ناکامیوں کا سامنا ہے، پہلے یورپ سے بغیر ڈیل انخلا روکنے کا بل ان کی مرضی کے خلاف منظور کیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم کا انتخابات کا مطالبہ بھی مسترد کردیا گیا۔

پارلیمنٹ کے 299 کے مقابلے میں 327 اراکین نے بغیر ڈیل یورپ سے انخلاءروکنے کا بل منظور کیا جس کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے 15 اکتوبر کو برطانیہ میں انتخابات کا مطالبہ کیا جسے پارلیمنٹ نے مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات،اعلامیہ جاری

برطانوی آئین کے مطابق انتخابات کا فیصلہ دو تہائی ممبران کی اکثریت سے کیا جاتا ہے جبکہ دو تہائی سے زائد ممبران کی رائے بورس جانسن کے خلاف تھی جبکہ  بریگزٹ ڈیل کے متعلق بورس جانسن اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ اگر یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی بہتر شرائط پر نہ ہوئی تو برطانیہ اپنے ذمے پچاس ارب ڈالر دینے سے انکار کرسکتا ہے۔

برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بورس جانسن نے کہا تھا کہ ہم یہ رقم اسی صورت میں ادا کریں گے جب مستقبل کا لائحہ عمل مزید واضح ہوگا جبکہ برطانوی سیاسی حلقوں کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے بغیر ڈیل یورپ سے انخلاء روکنے کا بل بریگزٹ مذاکرات کے لیے منفی اثرات لا سکتا ہے جس سے ڈیل میں مزید تاخیر اور الجھن پیدا ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کوخطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے  مذاکرات کی میز پر آ کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ خطے کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں  مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات بہترین ذریعہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔برطانوی وزیر اعظم

Related Posts