یومِ دفاع و شہدائے پاکستان اور مسئلہ کشمیر: آج ترجمان پاک فوج میڈیا سے خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دونوں ایک پیج پرہیں ،آئی ایس پی آر
حکومت اور فو ج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، دونوں ایک پیج پرہیں ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج ایک اہم پریس کانفرنس میں  یومِ دفاع و شہدائے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے خطاب کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ امن و امان کے معاملات پر بھی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا پاگل پن جاری، دیکھتے ہیں دُنیا کشمیر پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔فواد چوہدری

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ وادی میں مختلف مقامات پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کےپوسٹرزآویزاں کردیے گئے ۔ پوسٹرزپرڈی جی آئی ایس پی آرکاپیغام بھی درج کیاگیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کےمطابق پوسٹرزپر ڈی جی آئی ایس پی آرکا پیغام “پاکستان آخری سپاہی اور گولی تک کشمیر کےلیے جنگ جاری رکھے گا” تحریر کیا گیا ہے۔حریت رہنماؤں اورکارکنوں نے بھی پوسٹرزمیں اعلان کیا ہے کہ کشمیری قوم بھارت کواپنے وطن سےنکالنے کے لیے پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگی، کشمیر زمین کی جنت ہے اورجنت غاصب فورسز کاٹھکانہ نہیں بن سکتی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کے پوسٹرزلگا دیے گئے

Related Posts