گھر میں اکیلی خاتون اور چار مسلح افراد! سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بس ہوسٹس
(فوٹو: آن لائن)

سرگودھا کے نواحی علاقے چک 97 شمالی میں گھر میں داخل ہو کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت متاثرہ خاتون کا خاوند بچوں کے ہمراہ ڈیرے پر موجود تھا، اسی دوران چار مسلح افراد مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ملزم اسلحہ سمیت باہر نگرانی کرتا رہا جبکہ تین ملزمان نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ فریق کی اطلاع پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے اور فرار ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts