کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ 20 نومبر کو مرمتی کام کے باعث صبح 8 بجے سے رات 11 بج کر 59 منٹ تک مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں چند گھنٹوں جبکہ بعض مقامات پر طویل دورانیے کے لیے بجلی بند رکھی جائے گی۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔ متاثرہ فیڈرز میں 5-C بلال آباد آر ایم یو، 7-A آر ایم یو، اے اینڈ ایس آئل، عادل مراد، آغا شاہی، العائشہ، الفلاح بینک، الف لیلیٰ فیڈر، المرتضیٰ، انارکلی، عسکری 6 سیکٹر، بہادر یار جنگ آر ایم یو، بہاولپور انجینئرنگ، بسم اللہ مارکیٹ، چٹائی گراؤنڈ (سابقہ کوثر آئس)، سٹی سینٹر، ڈیفنس 02، ڈاؤن اسٹریم ون، ایمبیسی ولا، ایف ساؤتھ، فالکن کمپلیکس، فاؤنڈیشن انجینئرنگ، جی ایچ قاسم روڈ (شالیمار)، غالب سینما، ہادی مارکیٹ، ہارون سنز، انڈس آئس، جہلم ٹیکسٹائل، جمعہ خان، کاشانِ اطفال آر ایم یو، کنگ ہیچری، کورنگی ٹیلی فون ایکسچینج 01 اور 02، ماچی میانی اور مسجد اکبر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ میمن گوٹھ ٹیلی فون ایکسچینج، ملا عیسیٰ گوٹھ آر ایم یو، مصطفیٰ آباد پمپنگ، این ایم پولٹری فارم، نمک بینک، نورس، نیول لو کاسٹ، نثار شہید پارک، نور ہاؤسنگ، نارتھ وسٹا، اوڈیون سینٹر، پول نمبر 56 آر ایم یو، پوسٹ آفس سوسائٹی، پروگریسو گارڈن، رابیہ سٹی، رومی انٹرنیشنل، روٹی پلانٹ، رائل اپارٹمنٹ آر ایم یو، سیما ٹاور ون، سلمان ہائٹس، سینیٹر مظہر علی، شائز ریزیڈنسی، شاہ لطیف ٹاؤن، شاہ سنز، شہریار کلینک، شہید چوک آر ایم یو، شیخ جلیل، سہیل شمسی، اسپیشل ایجوکیشن، طلحہ قاضی آر ایم یو، تصویر محل، ٹائم اسکوائر، زم زم فلور اور ذوالفقار کمرشل ایس ایس 02 بھی متاثرہ فیڈرز میں شامل ہیں۔
کے الیٹرک کے مطابق بجلی کی بندش کے اوقات صبح 8 بجے سے رات 11 بج کر 59 منٹ تک مختلف رکھے گئے ہیں تاہم ہر فیڈر پر بجلی کی معطلی کا دورانیہ یکساں نہیں ہوگا۔ بعض علاقوں میں چند گھنٹوں جبکہ کچھ مقامات پر نسبتاً طویل وقت کے لیے بجلی بند رہ سکتی ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش معمول کے مرمتی اور دیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں کی جارہی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ اور ضروری امور کی پہلے سے منصوبہ بندی کرلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








