دو روز میں 13 ہزار 700 روپے سستا! فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے کا ہو گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق جمعرات 19 نومبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 236 روپے جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 908 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 624 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 43 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 5 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 290 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 18 نومبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت 37 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 727 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 43 سینٹ کی کمی سے 45.27 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts