مذہبی آزادیوں کے تحفظ کا عزم! صدر اور وزیر اعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر دنیا بھر، خصوصاً پاکستان میں آباد ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں دیوالی نفرت، عدم برداشت اور مایوسی کے اندھیروں میں روشنی فتح کی علامت ہے۔

روشنیوں کا یہ تہوار انسانی تعلقات اور معاشرتی زندگی میں پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کا گہرا پیغام دیتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہ بات واضح طور پر سمجھ لینی چاہیے کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صدر نے پاکستان کی ہندو برادری کو قومی زندگی کا ضروری حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، کاروبار، عوامی خدمات، سماجی بہبود اور فنون و ثقافت کے شعبوں میں ان کی خدمات نے ملک کو فائدہ پہنچایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو قومی معاشرتی ڈھانچے کا لازمی حصہ قرار دیا۔

شہباز شریف نے مذہب، عقیدے، رنگ یا نسل سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق، عزت و وقار اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts