دو روز میں 15,900 روپے کی کمی! ایک تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار کا، چاندی بھی سستی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے جہاں ایک تولہ سونا 10 ہزار 800 جبکہ چاندی 142 روپے سستی ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ایک تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے جبکہ چاندی 2368 روپے سستی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 259 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 487 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 20 روپے پر آگئی۔

پاکستان کی مقامی مارکیٹس میں فی تولہ چاندی کی قیمت 142 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 388 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 122 روپے گھٹ کر 4 ہزار 619 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونے کا نرخ 108 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 872 ڈالر ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.42 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس چاندی کا نرخ 49.10 ڈالر ہوگیا۔

Related Posts