پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 3 ار 500 روپے اضافے 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں 3001 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے کی سطح پر آگیا۔

جاری کردہ ریٹس کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 ہزار 751 روپے مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 34 ہزار 516 روپے ہوگیا ے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 61 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 854 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 52 روپے بڑھ کر 5 ہزار 18 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 31 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 61 سینٹ اضافے کے بعد 53.76 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








