عالمی مارکیٹ میں منگل کی صبح قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پلاٹینم کی قیمت تقریباً برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد گھٹ کر 4,126 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اسی طرح دسمبر میں ترسیل کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودوں کی قیمت بھی 0.3 فیصد کمی کے بعد 4,146 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ اسپاٹ سلور 0.7 فیصد نیچے آکر 56.69 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
اس کے برعکس پلاٹینم کی قیمت میں نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 1,639 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 1,112 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والی یہ تبدیلیاں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات اور مالیاتی منڈیوں کی صورت حال کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہیں تاہم عالمی نرخوں اور پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں فرق ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








