غریب عوام کا خون نچوڑنے کا سلسلہ جاری! شہباز حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے جہاں شہباز شریف کی اتحادی حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر عوام کا خون نچوڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر ڈالا ہے۔ حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے غریب عوام کی جیبوں پر براہِ راست ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ نئے اعلان کے تحت رات بارہ بجے سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے کا ظالمانہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

اگرچہ حکومتی مشینری ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی (1 روپے 91 پیسے) کا ڈھنڈورا پیٹ کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بعد ڈیزل 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی اشیاء کے لیے ناگزیر پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

عوامی حلقوں اور معاشی ماہرین کی طرف سے شہباز حکومت کی اس پالیسی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں اوپر نیچے کر کے عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت نے پیٹرول کو 88 پیسے مہنگا کیا تھا جس کے بعد عوام پہلے ہی دباؤ کا شکار تھے۔ موجودہ حکمران عوامی ریلیف کے صرف دعوے کرتے ہیں جبکہ عملی طور پر ہر نئے دن مہنگائی کا ایک نیا عذاب مسلط کر دیا جاتا ہے۔

Related Posts