امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط! جانیے غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

غیرملکی کرنسی
(فوٹو: دی نیوزپیپر)

پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کے نرخ جاری کر دیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 277 روپے 45 پیسے میں خریدا اور 278 روپے 05 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا خریداری ریٹ 276 روپے 95 پیسے جبکہ فروخت کا ریٹ 277 روپے 45 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت خرید 311 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 316 روپے 48 پیسے رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 367 روپے 36 پیسے میں خریدا اور 372 روپے 21 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 90 پیسے اور فروخت 74 روپے 55 پیسے جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت خرید 75 روپے 55 پیسے اور فروخت 76 روپے 30 پیسے مقرر رہی۔

اوپن مارکیٹ میں کینیڈین ڈالر 193 روپے 80 پیسے میں خریدا اور 198 روپے 25 پیسے میں فروخت کیا گیا۔ آسٹریلوی ڈالر کی قیمت خرید 191 روپے 99 پیسے اور فروخت 199 روپے 12 پیسے رہی جبکہ چینی یوآن 38 روپے 30 پیسے میں خریدا اور 38 روپے 92 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں یورو کا خریداری ریٹ 311 روپے 25 پیسے اور فروخت 311 روپے 81 پیسے، برطانوی پاؤنڈ کا خریداری ریٹ 367 روپے 06 پیسے اور فروخت 367 روپے 72 پیسے رہا۔

انٹربینک میں سعودی ریال 73 روپے 78 پیسے میں خریدا اور 73 روپے 92 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اماراتی درہم کا خریداری ریٹ 75 روپے 55 پیسے اور فروخت کا ریٹ 76 روپے 30 پیسے ہے۔

Related Posts