عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی چمک ماند پڑگئی! سونا، چاندی اور پلاٹینم سستے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار میں اضافے کے باعث منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں زیادہ گراوٹ نہیں آئی۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کم ہوکر 4,128.69 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,156 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ اسپاٹ چاندی کی قیمت 0.6 فیصد گھٹ کر 60.67 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اسی طرح پلاٹینم کی قیمت میں 0.7 فیصد کمی ہوئی اور یہ 1,710.08 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ پیلاڈیم کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 1,170.15 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts