بوسان نہر میں پھنسی 12 فٹ لمبی شارک! سمندر تک کیسے پہنچے گی؟ سیاحوں کا لگا رش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان کی ایک تنگ نہر میں تقریباً تین ہفتوں سے پھنسی 3.5 میٹر لمبی شارک کو کھلے سمندر تک پہنچانے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی جس کے بعد ریسکیو حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ شارک خود ہی سمندر کا راستہ تلاش کرلے گی۔

شارک کو “Bukangi” کا نام دیا گیا ہے اور اسے پہلی بار 18 ستمبر کو بوسان کے نارتھ پورٹ کی نہر میں دیکھا گیا تھا۔اس غیر معمولی منظر نے شہریوں اور سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اب تک تقریباً 6 لاکھ افراد اسے دیکھنے کے لیے علاقے کا رخ کرچکے ہیں۔

A rescue operation using a large custom-made net to guide shark 'Bukangi' to open sea is underway at North Port Waterfront Park in Dong-gu, Busan, Friday. Yonhap

ریسکیو ٹیم نے جمعہ کو شارک کو سمندر کی سمت لے جانے کے لیے 50 میٹر لمبا اور 6.8 میٹر بلند جال استعمال کیا۔ ایک کشتی جال کے درمیان والے حصے کو کھینچ رہی تھی جبکہ دونوں جانب موجود اہلکار پانی کے کنارے سے جال کو ہم آہنگ رفتار کے ساتھ آگے بڑھا رہے تھے تاکہ شارک کو کھلے سمندر کی طرف منتقل کیا جاسکے تاہم تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے باوجود شارک نہر سے باہر نہ نکلی۔

South Korean authorities attempt to guide stranded shark out of canal, in Busan

حکام نے چٹانوں میں بڑے جال کے پھنسنے کے خدشے کے باعث آپریشن روک دیا۔ جال کو نہر میں ہی ایک مقام پر نصب رکھا گیا ہے تاکہ شارک زیادہ دور اندرونی حصے کی جانب نہ جاسکے۔

اس سے قبل منگل کو بھی شارک کو پانی کے جیٹس سے لیس کشتیوں کے ذریعے سمندر کی جانب لے جانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ پانی کے بہاؤ سے بچتے ہوئے دوبارہ نہر کے اندر چلی گئی تھی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز سائنس کے سینئر محقق کم ہیون وو جو ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں کے مطابق پانی کی سطح میں تبدیلی اور بہاؤ کا رخ بدلنے کے باعث امکان ہے کہ شارک بالآخر خود ہی کھلے سمندر تک پہنچ جائے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شارک ممکنہ طور پر برونز وھیلر نسل سے تعلق رکھتی ہے، جو عموماً گرم معتدل پانیوں میں پائی جاتی ہے اور جنوبی کوریا کے ساحلی علاقوں میں بھی دیکھی جا چکی ہے۔

شارک کی موجودگی نے بوسان کے شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں میں بھی غیر معمولی دلچسپی پیدا کردی ہے۔ نہر شہر کے مصروف نارتھ پورٹ میں بلند عمارتوں اور ایک بڑے ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے واٹر فرنٹ پر جمع ہورہے ہیں۔

Related Posts