ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق پیر 28 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 10 ہزار 973 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے پر آگئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 10 ہزار 59 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 44 ہزار 340 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 325 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 578 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 279 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 639 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی ہوئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 128 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت 3.25 ڈالر کم ہوکر 61 ڈالر فی اونس رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








