سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے صارفین کے لیے ایک جدید ہائبرڈ سولر واٹر ہیٹر متعارف کروا دیا ہے جو سورج کی توانائی کے ساتھ بجلی کے بیک اپ پر بھی کام کرتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس نئے سسٹم کو اب پانی گرم کرنا ہے سمجھداری سے! کے پیغام کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔
اس سولر واٹر ہیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ موسم یا دھوپ کی کمی کی صورت میں بھی بجلی کے ذریعے گرم پانی کی سہولت برقرار رہتی ہے۔ یعنی صارفین کو سولر اور الیکٹرک، دونوں ذرائع سے پانی گرم کرنے کی سہولت ایک ہی نظام میں حاصل ہوتی ہے۔
سوئی ناردرن کا سولر واٹر ہیٹر ۔ پہلے آئیے پہلے پائیے! pic.twitter.com/5EmmJeOEMQ
— SNGPL Official (@SNGPLofficial) September 14, 2026
نمایاں خصوصیات
سولر انرجی کے ساتھ الیکٹرک بیک اپ کی سہولت
سولر اور بجلی پر مشتمل ہائبرڈ ہیٹنگ سسٹم
وائی فائی کے ذریعے درجہ حرارت اور ہیٹنگ کو کنٹرول کرنے کی سہولت
200 لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش
پانی کو 24 گھنٹے تک گرم رکھنے کی صلاحیت
گھریلو استعمال کے علاوہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ہسپتالوں اور لانڈریز کے لیے بھی موزوں
قیمت اور اقساط کی سہولت
ایس این جی پی ایل کے مطابق اس سولر واٹر ہیٹر کی قیمت 128,893 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ شپنگ اور انسٹالیشن کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ صارفین کے لیے 12 ماہ کی بلا سود اقساط کا آپشن بھی موجود ہے جس سے اس جدید سسٹم کی خریداری نسبتاً آسان ہو جاتی ہے۔
سولر اور الیکٹرک ٹیکنالوجی کا امتزاج اسے ان صارفین کے لیے ایک عملی آپشن بناتا ہے جو گرم پانی کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ توانائی کے بہتر استعمال کو بھی ترجیح دینا چاہتے ہیں۔
نوٹ: مزید معلومات یا آرڈر کے لیے SNGPL کی جانب سے 1199 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








