پنجاب میں 1500 نئی الیکٹرک بسیں! کس شہر کو کتنی ملیں گی؟ مکمل تفصیلات سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے جنوری 2027 سے صوبے کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر تحصیل میں الیکٹرک بسوں کے لیے الگ ڈپو قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ جون 2027 تک بسوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق مختلف اضلاع میں 612 الیکٹرک بسیں پہلے ہی فعال ہیں جبکہ مزید 192 بسیں جلد سروس کا آغاز کریں گی۔ الیکٹرک بس سروس کو لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، راولپنڈی، بہاولپور، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع تک توسیع دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو پروگرام کا پہلا مرحلہ ستمبر 2026 کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جبکہ لاہور میٹروبس کے 25 اسٹیشنز کی بحالی اور تعمیر نو بھی کی جا رہی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے پنجاب میں عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا اور شہریوں کو سستی، جدید اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی۔

Related Posts