بورے والا: راہ چلتی خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم زخمی، بازو فریکچر ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بورے والا میں راہ چلتی ہوئی خاتون ٹیچر کو نازیبا حرکات کا نشانہ بنانے والا ملزم شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوتے ہوئے پختہ دیوار سے ٹکراگیا۔ شدید چوٹ کے نتیجے میں ملزم کا بازو فریکچر ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم مشتعل شہریوں سے بچنے کیلئے دیوار سے ٹکرا کر بازو تڑوا بیٹھا۔ ذرائع کا حوالہ دیتی ہوئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے شہری حماد سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوگیا جس کا شہریوں نے تعاقب شروع کردیا۔

چھینا جھپٹی کی واردات میں ملوث ملزم اپنے پیچھے شہریوں کو آتا دیکھ کر تیزی سے فرار ہونے لگا تو بے قابو ہو کر پختہ دیوار سے جاٹکرایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دیوار سے تصادم کے نتیجے میں ملزم کا دائیاں بازو فریکچر ہوا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راہ چلتی ہوئی خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات میں بھی ملوث تھا، تاہم ملزم کو گرفتاری کے بعد زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور ملزم سے منسوب جرائم کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts