جنگ بند کیوں کی؟ اسرائیلی میڈیا ناراض، امریکی صدر کا نام ڈونلڈ حسین ٹرمپ رکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی حکومت
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی فرمائش پر جنگ میں کودنے اور ہزاروں افراد کا خون بہانے کے بعد بھی اسرائیلی میڈیا سے احترام حاصل نہ کرسکے، جنگ رکوانے پر ناراض اسرائیلی میڈیا نے امریکی صدر کا نام ڈونلڈ حسین ٹرمپ رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ نام اسلام اور ایران دونوں کی دشمنی میں دیا۔ ایران جنگ روکنے اور پھر لبنان میں جنگ کا نیا محاذ کھولنے سے منع کرنے پر اسرائییلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان نے بھی ٹرمپ سے آنکھیں پھیرلیں۔

اسرائیلی میڈیا کے ایک پریزنٹر نے صدر ٹرمپ پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بلکہ ڈونلڈ حسین ٹرمپ ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے غزہ میں قتل و غارت، پھر ایران میں بلا اشتعال جنگ چھیڑنے اور پھر لبنان میں بھی جنگ کا محاذ کھولنے پر اسرائیلی وزیراعظم کو سبکی کا سامنا ہے۔

حال ہی میں اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کو بلیک لسٹ کرنے پر اسرائیلی سفیر آپے سے باہر ہوگئے۔ اقوامِ متحدہ میں مسلح تنازعات اور بچوں سے متعلق اقوامِ متحدہ کی خصوصی مبندوب ونیزا سے لڑنے لگے، جس پر مختلف ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس سے قبل لبنان کو حملوں کا نشانہ بنانے پر ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کرتے وہئے واضح کیا تھا کہ ایران میں جنگ بندی لبنان کے محاذ پر جاری حملوں کے اختتام اور قبضے میں لیے گئے علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے مشروط ہے۔ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Related Posts