بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی آج دی جائے گی۔وزارتِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی آج دی جائے گی۔وزارتِ خارجہ
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی آج دی جائے گی۔وزارتِ خارجہ

بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی آج دی جارہی ہے۔

دفتر خارجہ کے اعلان کے مطابق کلبھوشن یادیو سے بھارتی سفارت خانے کے حکام آج مل سکیں گے۔ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسلمانوں کے خلاف بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔وزیر اعظم

گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ  پاکستان پُر امن ملک ہے۔ جنگ آخری آپشن ہوتا ہے۔پاکستان خطے کے امن کو برباد نہیں کرنا چاہتا۔ہم بھارت کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں کلبھوشن یادیو تک  قونصلر رسائی دے رہے ہیں جس کے ہم قانونی طور پر پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے بھی قونصلر رسائی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہونےپر زیر حراست ہے۔ 

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کو باعزت بری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے  فیصلہ سنایا تھا کہ پاکستان بھارتی جاسوس تک قونصلر رسائی دے۔ 

اس سے قبل بھارت نے  پاکستان کی طرف سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کی  دو روز قبل کی جانے والی پیشکش پر اعتراضات عائد کردئیے تھے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ  کی طرف سے قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کے بعد  بھارت  نے اپنی ہی ایجنسی را کے جاسوس تک قونصلر رسائی  اور ملاقات کے لیے مضحکہ خیز شرائط عائد کردیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کی طرف سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پاکستانی پیشکش پر اعتراضات

Related Posts