بھارت کی طرف سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پاکستانی پیشکش پر اعتراضات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلبھوشن یادیو
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی پاکستانی پیشکش پر بھارت کے اعتراضات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:بھارت نے  پاکستان کی طرف سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کی  دو روز قبل کی جانے والی پیشکش پر اعتراضات عائد کردئیے ہیں۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ  کی طرف سے قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کے بعد  بھارت  نے اپنی ہی ایجنسی را کے جاسوس تک قونصلر رسائی  اور ملاقات کے لیے مضحکہ خیز شرائط عائد کردی ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو قونصلر رسائی دینے کے لیے وقت مقرر کیا تھا جس سے صرف دو گھنٹے قبل ہی بھارت کا جواب آیا جس میں حیران کن اور غیر ضروری اعتراضات اٹھائے گئے۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی قونصلر رسائی سے متعلق بھارتی مطالبات نامناسب ہیں۔ بھارت کی  طرف سے پہلا موقع ضائع ہونے کے بعد قونصلر رسائی کی نئی تاریخ کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

بھارت نے تنہائی میں کلبھوشن یادیو تک رسائی کا مطالبہ کر دیا تھا جس پر پاکستان کی طرف سے یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ  کلبھوشن یادیو حاضر سروس کمانڈر اور را کا جاسوس ہے اور اس ضمن میں بھارت کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔  

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو باعزت بری کرنے کی بھارتی درخواست رد کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا تھا اور پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ 

Related Posts