اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل 3 فروری کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہونگے، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔ 4 فروری کو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائینگے۔
وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
وزیراعظم پاکستان ملائیشیا کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے بھی خطاب کرینگے۔
وزیراعظم آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی علامت ہے۔
اگست 2018ء میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد یہ عمران خان کا ملائیشیا کا دوسرا دورہ ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، وزیراعظم