بلاول بھٹو نے پنجاب پر نظریں جمالیں، بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal To Address Several Public Meetings In Central Punjab
bilawal-bhutto

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وسطی پنجاب میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بلاول بھٹو فروری کے آخری ہفتہ سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورہ کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ورکرز کنونشز سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو اوکاڑہ میں کسان کنونشن ،لاہور میں وومن کنونشن، یوتھ کنونشن اور طلبا ء کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:عوام کی مدد سے 2020 میں عوامی راج قائم کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور میں میڈیا کنونشن اور تین اضلاع کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے ساہیوال ڈویژن کے اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کی ڈسٹرکٹ بارز سے بھی خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری ان اضلاع میں ایک رات قیام بھی کریں گے۔ سیاسی سر گرمیوں کے لئے کی گئی منصوبہ بندی کے مطابق بلاول بھٹو گوجرانوالہ، گجرات ااور منڈی بہا ائولدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن ،جہلم میں بھی کسان کنونشن اور گوجر خان میں وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Related Posts