ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو” کا دردناک اختتام: بڑی تعداد میں لوگ آبدیدہ ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو” کا دردناک اختتام: بڑی تعداد میں لوگ آبدیدہ ہو گئے
ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو” کا دردناک اختتام: بڑی تعداد میں لوگ آبدیدہ ہو گئے

پاکستانی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کا گزشتہ شب درناک اختتام ہوا جس کے دوران ہیرو کی موت نے بڑی تعداد میں لوگوں کو افسردہ اور آبدیدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ”میرے پاس تم ہو” طویل وقت کے لیے ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں ہیرو کی موت کے ساتھ ایک غیر یقینی اختتام دیکھنے میں آیا۔ ڈرامے کے اختتام پر لوگ اس طرح آبدیدہ ہوئے جیسے ہمایوں سعید واقعی مرچکے ہوں۔

ڈرامہ اور شوبز انڈسٹری میں راج وہی اداکار کرتا ہے جو اگر مرنے کی اداکاری کرے تو لوگ اس کی موت پر آبدیدہ ہوجائیں اور سمجھیں کہ وہ واقعی مر گیا ہے۔ یہ ہمایوں سعید کی حقیقت سے قریب اداکاری کا ثبوت ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کے دردناک اختتام پر مصنف خلیل الرحمان کو برا بھلا بھی کہا۔ عوام کے نزدیک دانش نامی ہیرو (ہمایوں سعید) کے ساتھ اس کی ہیروئن بے وفائی کرتی ہے، اس لیے انجام اچھا ہونا چاہئے تھا۔

عوام کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ہیرو کی موت بلا شبہ ایک غیر متوقع اختتام تھا جس نے مداحوں کو سوگوار کیا۔ لوگوں نے کہا کہ دانش مر کر بھی زندہ رہے گا۔ عوام اس کے اچھے کردار کو یاد رکھیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل میرے پاس تم ہو کی سائیڈ ہیروئن حرامانی نے کہا کہ وہ مداحوں کے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے اختتام  کے بارے میں سوالوں سے تنگ آگئی تھیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں ان سے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے اختتام بارے سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سوال سے تنگ آگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرامے کے اختتام پرسوالوں سے تنگ آگئی ہوں۔ حرامانی

Related Posts