سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل
سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں گھریلو جھگڑے کے باعث فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوٹ مومن کے نواحی علاقے سیال موڑ پر ہونے والے اس لرزہ خیز واقعے میں نور دین نامی قاتل نے اپنے ہی بھائی، بھابیوں اور بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی کرنے والے پانچ رکنی گروہ کا سرغنہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نکلا

سرگودھا پولیس کے مطابق پٹھان فیملی میں ہونے والا یہ واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ لگتا ہے۔ ابھی تک جھگڑے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں فائرنگ کی آواز سنائی دی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع کی جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ 

پولیس کے مطابق  قاتل سمیت تمام مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کا اندراج بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی، چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Related Posts