شائقین کیلئے اچھی خبر، اے سی پی پردیومن “سی آئی ڈی” میں ایک بار پھر واپس آرہے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موت کی خبر پر شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، فوٹو انڈین میڈیا

چند دن پہلے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب اے سی پی پردیومن کی موت کی خبر آئی، وہی کردار جسے لیجنڈری اداکار شیو اجی ساتم نے برسوں تک بڑی مہارت سے نبھایا۔

سونی ٹی وی نے ایک خراجِ تحسین پوسٹ کرتے ہوئے اسے “ایک عہد کا اختتام” قرار دیا، جس سے ناظرین میں غم و غصے اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

تاہم اب “ٹائمز آف انڈیا” کی تازہ رپورٹ نے مداحوں کے چہروں پر ایک بار پھر خوشی بکھیر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیو اجی ساتم اگلے چند ہفتوں میں سی آئی ڈی کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ٹائم آف انڈیا کے مطابق پروڈکشن سے منسلک ایک قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اے سی پی پردیومن ایک علامتی کردار ہے، وہ کبھی مر ہی نہیں سکتا۔ شیو اجی ساتم چند ہفتوں میں شو میں واپس آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ اقساط میں بتایا گیا تھا کہ اے سی پی پردیومن ایک دھماکے میں مارے گئے ہیں، لیکن اُس موت کو دکھایا نہیں گیا، جس نے شکوک و شبہات کو جنم دیا۔

ادھر شیو اجی ساتم نے “ممبئی ٹائمز” کو دیے گئے ایک سابقہ انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے بس تھوڑے وقت کے لیے بریک لیا ہے، مجھے نہیں بتایا گیا کہ میرا کردار ختم ہو چکا ہے۔

ان کا یہ بیان پہلے ہی مداحوں کے لیے اُمید کی کرن تھا، اور اب یہ خبر آ گئی ہے کہ اے سی پی پردیومن کی واپسی یقینی ہے۔

ادھر عارضی طور پر اے سی پی کا کردار ادا کرنے والے پرتھ سمتهان کی موجودگی بھی محض ایک محدود دورانیے کے لیے بتائی جا رہی ہے۔ سی آئی ڈی کی تاریخ رہی ہے کہ یہ شو اپنے اہم کرداروں کو دلچسپ موڑوں کے ذریعے دوبارہ منظرِ عام پر لاتا ہے، اور اس بار بھی کچھ ویسا ہی ہونے جا رہا ہے۔

یوں لگتا ہے کہ شائقین اب سکون کا سانس لے سکتے ہیں کہ اے سی پی پردیومن واپس آ رہے ہیں!

Related Posts