بنگلہ دیش میں آگ لگنے سے متعدد گھر جل گئے، دس ہزار افراد متاثر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fire destroys garments factory in Golimar

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میر پور  میں خوفناک آتشزدگی سے متعدد گھر جل گئے  ہیں جس سے دس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔

آگ گزشتہ روز  کچی آبادی کی جھگیوں میں لگی اور تھوڑی ہی دیر میں پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ فائر بریگیڈ نے موقعے پر پہنچ کر آگ کے زیر اثر جھگیوں اور اہل علاقہ کی جانیں بچائیں اور فائر فائٹرز نے چند گھنٹوں میں ہی آگ پر قابو پا لیا۔

کچھ افراد آگ لگنے کی وجہ سے جزوی طور پر جلے، تاہم آگ سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ گنجان آباد جھگیاں عید کی چھٹیوں کے باعث زیادہ تر خالی تھیں یا ان میں کم ہی لوگ موجود تھے، اس لیے آگ سے کچی آبادی کے مکینوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیئے: ہانگ کانگ مظاہروں میں قدامت پرست اور پرتشدد عناصر آگے آگے ہیں۔ چین

 اس آبادی میں رہائش پذیر غریب اور محنت مزدوری کرنے والے شہری  جھگیاں جلنے کی وجہ سے ایک اسکول اور قریبی آبادی میں عارضی طور پر منتقل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیئے:  کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے سے 18 افراد جاں بحق اور 100 زخمی 

Related Posts