اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Celebrity couple

کراچی :اداکارہ اقراء عزیز کامیڈین یاسر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔اداکارہ اقراء عزیز نے شادی کے اس پْرمسرت موقع پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ روایتی لال رنگ کا عروسی جوڑا پہنا جس میں وہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اداکارہ اقراء عزیز نے لال رنگ کے خوبصورت جوڑے پر روایتی سنہرے رنگ کی جیولری پہنی اور معروف میک اپ آرٹسٹ وقار سے میک اپ کرایا۔

دوسری جانب کامیڈین یاسر حسین نے اپنی شادی کے دن کریم رنگ کی شیروانی کے ساتھ میچنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:مہندی کی تقریب میں اقراعزیز اوریاسرحسین کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اقراء عزیز کا یاسر کو سر پرکّلا پہنانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اداکار جوڑی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز نے اپنی شادی کا ایک دلچسپ دعوت نامہ سب سے شیئر کیا تھا۔

دونوں کی شادی کا دلچسپ کارڈ جو انوکھے اینیمیٹڈ اسٹائل میں ڈیزائن کیا گیا تھا جو منظر عام پر آتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔اداکار جوڑی کی شادی تقریبات کا آغاز چند روز قبل مایوں کی رسم سے ہوا تھا۔

Related Posts