فیصل آباد میں بہن کا بھائی پر اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر تشدد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد میں بہن کا بھائی پر اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر تشدد
فیصل آباد میں بہن کا بھائی پر اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر تشدد

فیصل آباد کے ایک نواحی علاقے میں رقم کے تنازعے پر ارشاد بی بی نامی خاتون  نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے بھائی ذوالفقار  پر شدید تشدد کیا ہے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ارشاد بی بی اور اس کے بیٹوں نے گرم سلاخوں اور راڈوں کے ساتھ ذوالفقار کو پیٹا اور شدید لہو لہان کر دیا۔ ذوالفقار کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پہلے اسے اغوا کیا گیا اور پھر ایک ماہ تک نامعلوم جگہ پر رکھا گیا۔

خون میں لت پت ذوالفقار ملزمان کے نرغےسے بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگا اور اپنے گھر پہنچ کر اپنے لواحقین کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا۔

لواحقین نے ذالفقار کی مرہم پٹی کروائی اور علاقہ پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ پولیس کو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں ذوالفقار پر ہونے والے تشدد کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود علاقہ پولیس نے ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا اور اس واقعے کی تفتیش کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

مزیدپڑھیئے: قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا

Related Posts