کوئٹہ میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ، پانچ شہری جاں بحق ، پندرہ زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کلی قاسم میں قائم ایک مدرسے میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جس سے پانچ افراد شہید اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی مفتی محمود اسپتال  منتقل کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ واقعے میں ممکنہ طور پر ملوث دہشت گردوں کا پتہ چلایا جاسکے۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکہ خیز مواد مسجد میں ممبر کے نیچے رکھا گیا تھا، تاہم پولیس حکام نے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ مسجد میں بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ ٹک ٹک گلی شو مارکیٹ میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے سے ایک دکان تباہ ہو گئی تھی۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیئے: دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان